مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ کشمیر میں قیام امن کے لیے مذاکرات بہت ضروری ہیں۔ جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ وہ کشمیر میں جاری مسائل کو حل کرنے کے لیےمذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، مذاکرات بہت ضروری ہیں، اس سلسلے میں ایک بار پھر کوشش کرکے دیکھی جائے۔ ہندوستانی فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہم دراندازی پر قابو پاسکتے ہیں لیکن مسلح جدو جہد میں مقامی کشمیری نوجوانوں کی شمولیت کا سلسلہ آگے بڑھ سکتا ہے، ہم جتنے لوگ مارتے ہیں ان سے زیادہ نوجوان مسلح تحریک میں شامل ہوجاتے ہیں۔ لہذا امن کو ایک موقع دینا چاہیے اور کشمیر میں اس سلسلے کو روکنے کےلیے کچھ کرنا ضروری ہے۔
ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ کشمیر میں قیام امن کے لیے مذاکرات بہت ضروری ہیں۔
News ID 1881405
آپ کا تبصرہ