مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی چین کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ صدر حسن روحانی چين میں شانگہائی تعاون تنظيم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے چین کے دورے پر تھے جہاں انھوں نے چین، روس ، افغانستان بلا روس ، منگولیہ ، پاکستان کے صدور اور ہندوستان کے وزير اعظم سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ صدر حسن روحانی نے شانگہائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب بھی کیا۔ صدر روحانی نے اس سفر میں چین کے ساتھ 4 معاہدوں پر دستخط بھی کئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی چین کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1881344
آپ کا تبصرہ