مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی شانگہای تعاون تنظيم کے رکن ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے بیشکک پہنچ گئے ہیں۔ قیرقیزستان کے وزير اعظم جانتورا ساتی بودوف نےمناس ایئر پورٹ پرصدر روحانی کا والہانہ استقبال کیا، صدر روحانی بیشکک میں آج چین، قیرقیزستان ، قزاقستان اور افغانستان کے صدور سے ملاقات کریں گے صدر روحانی کل روس کے صدر پوٹین سے بھی دو طرفہ تعلقات علاقائی اور عالمی مسائل بالخصوص شام کے بحران کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔ صدر روحانی شانگہاہی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ شانگہائی تعاون تنظیم میں روس، چین، قزاقستان، قرقیزستان، تاجیکستان اور ازبکستان شامل ہیں جبکہ ایران، پاکستان، ہندوستان اور افغانستان مبصر اور ناظر کی حیثیت سے اس اجلاس میں شرکت کرتے ہیں۔
مہر نیوز/ 12 ستمبر/2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی شانکہای تعاون تنظيم کے رکن ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے بیشکک پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1827733
آپ کا تبصرہ