2 جون، 2018، 3:24 PM

چین کا یورپی یونین کے ساتھ ملکر مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل جاری رکھنے پر اتفاق

چین کا یورپی یونین کے ساتھ ملکر مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل جاری رکھنے پر اتفاق

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین یورپی یونین کے ساتھ ملکر ایرانی جوہری معاہدےکو محفوظ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے یورپی یونین کی خآرجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی سے ملاقات میں کہا ہے کہ چین  یورپی یونین کے ساتھ ملکر ایرانی جوہری معاہدےکو محفوظ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے برسلز میں یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیدیریکا موگرینی سے ملاقات کے بعد کہا کہ ان کا ملک ایرانی جوہری معاہدے کو محفوظ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا، موگرینی اور وانگ ای نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ موگرینی نے یہ بھی کہا کہ اس بین الاقوامی معاہدے میں شامل سبھی فریقوں کو اپنی اپنی ذمے داریاں نبھانی ہوں گی۔ واضح رہے  امریکی صدر نے بد عہدی کرتے ہوئے گزشتہ ماہ ایران کے ساتھ  ہونے والےجوہری معاہدے سے خارج ہونے کا اعلان کیا تھا۔

News ID 1881142

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha