مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے ایک چڑیا گھر سے شیر، چیتے اور تیندوے بھاگ گئے ہیں سکیورٹی نے ایک ریچھ کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جرمنی کے ضلع لیون بیچ کے ایفل زو سے شکاری جانور فرار ہوگئے، علاقے میں رات گئے طوفانی بارشوں کے سبب سیلابی صورتحال ہے جس کی وجہ سے مقامی چڑیا گھر بھی سیلاب کی لپیٹ میں آگیا۔ سیلابی پانی بھرنے سے چڑیا گھر میں متعدد جانوروں کے پنجرے اور جنگلے متاثر ہوئے، جنگلے کھولنے سے دو شیر، دو چیتے اور تیندوے بھاگ گئے جب کہ ایک ریچھ بھی چڑیا گھر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوا تو حکام نے اسے گولی مار کرہلاک کردیا۔ چڑیا گھر سے جانوروں کے فرار کے بعد حکام نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا اور مکینوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی۔ مذکورہ چڑیا گھرمیں 400 کے قریب جانور قید تھے۔
جرمنی کے ایک چڑیا گھر سے شیر، چیتے اور تیندوے بھاگ گئے ہیں سکیورٹی نے ایک ریچھ کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1881129
آپ کا تبصرہ