30 مئی، 2018، 11:32 AM

افغانستان میں طالبان کا پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ/ 3 اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان کا پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ/ 3 اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبے لوگر میں 4 طالبان خودکش بمباروں نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک، 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے لوگر میں 4 طالبان خودکش بمباروں نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک، 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔افغان حکام کے مطابق لوگر کے علاقے پل عالم میں وہابی دہشت گردوں نے پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا،پہلے ایک خودکش بمبار نے پولیس اسٹیشن کے نزدیک بارودی مواد سے بھری گاڑی سے حملہ کیا،بعد میں 3 بمباروں نے پولیس اسٹیشن کے اندر گھسنے کی کوشش کی ۔ اس موقع پر پولیس اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان جھڑپیں ہوئی، جوابی کارروائی میں تمام وہابی دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوگئے ۔

News ID 1881066

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha