14 مئی، 2018، 10:27 AM

نوازشریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر

نوازشریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر

پاکستان کے لاہور ہائیکورٹ میں نوازشریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائرکردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی ہائیکورٹ میں نوازشریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائرکردی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف ایڈ وکیٹ آفتاب ورک کی جانب سے غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائرکرادی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نوازشریف نے ملکی سالمیت کے خلاف بیان دیا، اس لیے نوازشریف کے خلاف آرٹیکل (6) کے تحت کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ ایک انگریزی اخبارکو انٹرویو میں سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نوازشریف نےکہا تھا کہ سرحد پارجا کر150 لوگوں کو قتل کردینا قابل قبول نہیں، عسکری تنظیمیں اب تک متحرک ہیں جنھیں غیرریاستی عناصر کہا جاتا ہے، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انھیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر 150 لوگوں کو قتل کردیں۔ نواز شریف کے اس بیان کی پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے مذمت کی اور اسے مسترد کردیا ہے۔

News ID 1880697

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha