13 مئی، 2018، 10:38 AM

ایرانی وزیر خاجہ محمد جواد ظریف چین پہنچ گئے

ایرانی وزیر خاجہ محمد جواد ظریف چین پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ چین پہنچ گئے ہیں ۔جہاں وہ چينی حکام سے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے اور اس کی بقا کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی  کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ ایک اعلی وفد کے ہمراہ چین پہنچ گئے ہیں ۔جہاں وہ چينی حکام سے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے اور اس کی بقا کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ چینی ہم منصب اور دیگر اعلی چینی حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد روسی حکام سے ملاقات کے لئے ماسکو کا دورہ کریں گے جہاں وہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی وزير خارجہ روس کے بعد برسلز میں تین یورپی ممالک فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے وزرا خارجہ سے بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے کی اجرائی ضمانت کے بارے میں گفتگو کریں گے۔ واضح رہے کہ امریکہ کے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کے بعد ایران بھی اس معاہدے سے خارج ہوسکتا ہے اور اپنی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کرسکتا ہے لیکن ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کے مفادات کو تحفظ فراہم ہونے کی صورت میں وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے  کو 5 ممالک روس، چین، فرانس، جرمنی اور برطانیہ  کے ساتھ جاری رکھنے کے لئے تیار ہیں۔

News ID 1880669

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha