12 مئی، 2018، 10:45 AM

ایران کے وزير خارجہ چین ،روس اور بیلجئم کا دورہ کریں گے

ایران کے وزير خارجہ چین ،روس اور بیلجئم کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف آج رات چین، روس اور بیلجئم کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف  آج رات چین، روس اور بیلجئم کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی  نے کہا ہے کہ ایرانی وزير خارجہ صدر حسن روحانی کے خصوصی حکم کے مطابق چین، روس اور بیلجئم کے دورے کے دوران مذکورہ ممالک کے اعلی حکام کے ساتھ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بقا کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ قاسمی نے کہا کہ ایرانی وزير خارجہ چین کے بعد روس اور پھر برسلز کا دورہ کریں گے جہاں وہ تین یورپی ممالک جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزراء خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ موگرینی سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

News ID 1880648

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha