4 مئی، 2018، 12:39 PM

تھائی لینڈ میں قید ی نمبر 8 کے بارے میں ہندوستان اور پاکستان کا دعوی

تھائی لینڈ میں قید ی نمبر 8 کے بارے میں ہندوستان اور پاکستان کا دعوی

تھائی لینڈ کی عدالت گزشتہ 2 سال سے بنکاک جیل کے قیدی نمبر 8 کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کر سکی کہ اس کا تعلق ہندوستان سے ہے یا پاکستان سے ؟ جبکہ ہندوستان اور پاکستان دونوں ہی اس قیدی کی حوالگی کے دعویدار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستان اور پاکستان کے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تھائی لینڈ کی عدالت گزشتہ 2 سال سے بنکاک جیل کے قیدی نمبر 8 کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کر سکی کہ اس کا تعلق  ہندوستان سے ہے یا پاکستان سے ؟ جبکہ  ہندوستان  اور پاکستان دونوں ہی اس قیدی کی حوالگی کے دعویدار ہیں۔ ہندوستانی پولیس کے مطابق بنکاک جیل میں قید بھارتی شہری دا ؤد ابراہیم کا قریبی ساتھی ہے اور اسے مدثر حسین سید عرف منا زنگاڑا کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، اس نے 2000 میں تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں چھوٹا راجن پر حملہ کیا تھا جس میں چھوٹا راجن کا ساتھی روہیت ورما ہلاک ہو گیا تھا۔

زنگاڑا ممبئی کے علاقے جوگیشواری کا رہائشی ہے اور مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں اس کیخلاف 70 سے زائد مقدمات درج ہیں، بھارت کے ان دعووں کے برعکس پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ بنکاک کی جیل کا قیدی نمبر 8 پاکستانی ہے اور اس کا نام محمد سلیم ہے، ثبوت کے طور پر تھائی لینڈ کی عدالت میں محمد سلیم کا پاکستانی پاسپورٹ، نکاح نامہ اور پاکستان میں اس کے والد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا گیا ہے جس کے بعد عدالت نے اسے بھارتی حکام کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

News ID 1880474

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha