مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بیان کو مضحکہ خیز اور اس کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت جعلی اور غاصب حکومت ہے اور اسرائیل اپنی بقا کے لئے دوسروں کو دھمکیاں دیتا رہتا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائيل کے پاس جھوٹ اور فریب کے علاوہ کوئی چیز پیش کرنے کے لئے نہیں ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی وزير اعظم کو جھوٹے بیان دینے سے کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا دنیا جانتی ہے کہ اسرائيلی حکومت بچوں کی قاتل حکومت ہے جس نے فلسطین کی سرزمین پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسرائیل کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت جعلی اور غاصب حکومت ہے ۔اسرائیل اپنی بقا کے لئے دوسروں کو دھمکیاں دیتا رہتا ہے۔
News ID 1880404
آپ کا تبصرہ