27 اپریل، 2018، 11:04 PM

چین میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 7 بچے ہلاک

چین میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 7 بچے ہلاک

شمالی چین میں ایک چاقو بردار شخص نے اسکول کے بچوں پر حملہ کرکے 7 بچوں کو ہلاک اور 19 کو زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی چین میں ایک چاقو بردار شخص نے اسکول کے بچوں پر حملہ کرکے 7 بچوں کو ہلاک اور 19 کو زخمی کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق  واقعہ چین کے شمالی صوبے شانزی میں  دوپہر کے وقت پیش آیا جہاں چاقو سے مسلح ایک شخص نے اسکول سے گھر جاتے ہوئے بچوں پر حملہ کردیا۔ چاقو بردار شخص نے بچوں پر چاقو کے پے درپے وار کیے جس کے نتیجے میں 7 بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 19 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور جائے وقوع پر امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں تاہم حکام نے واقعے کے حوالے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

News ID 1880333

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha