مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی چین میں ایک چاقو بردار شخص نے اسکول کے بچوں پر حملہ کرکے 7 بچوں کو ہلاک اور 19 کو زخمی کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق واقعہ چین کے شمالی صوبے شانزی میں دوپہر کے وقت پیش آیا جہاں چاقو سے مسلح ایک شخص نے اسکول سے گھر جاتے ہوئے بچوں پر حملہ کردیا۔ چاقو بردار شخص نے بچوں پر چاقو کے پے درپے وار کیے جس کے نتیجے میں 7 بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 19 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور جائے وقوع پر امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں تاہم حکام نے واقعے کے حوالے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔
آپ کا تبصرہ