22 اپریل، 2018، 4:13 PM

کابل میں خودکش بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 تک پہنچ گئی

کابل میں خودکش بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 تک پہنچ گئی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ووٹر رجسٹریشن دفتر کے قریب ہونے والے خود کش دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 31 ہو گئی ہے جب کے 50 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل  میں ووٹر رجسٹریشن دفتر کے قریب ہونے والے خود کش دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 31 ہو گئی ہے جب کے 50 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

اطلاعات  کے مطابق کابل کے علاقے " پولیس ڈسٹرکٹ 6 "  میں خود کش بمبار نے ووٹر رجسٹریشن مرکز کے اندر داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ اسپتال ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

News ID 1880216

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha