مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں صدارتی محل کے قریب ہونے والے خودکش دھماکوں اور فائرنگ سے23 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئےہیں ۔اطلاعات کے مطابق کابل میں ایک خودکش حملہ آورنے محکمہ جیل خانہ جات کی عمارت میں گھس کر خود کو دھماکے سے اڑادیا ۔ایک عینی شاہد کے مطابق عمارت پر دو خودکش دھماکے کئے گئے ۔ پولیس کے مطابق کابل میں ہونے والے خود کشحملوں میں مجموعی طور پر 23 افراد ہلا اور 50 سے زائد ہلاک ہوگئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے سے پہلے صدارتی محل کے قریب پولیس اور طالبان دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔سرکاری ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے وزارت انصاف کی عمارت کے باہر فائرنگ کرکے ایک مشتبہ خودکش بمبارکو ہلاک کردیا ۔ طالبان دہشت گردوں نے حملوں کی ذمے داری قبول کرلی ہے ۔
آپ کا تبصرہ