مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر طیب اردوغان نے ترکی میں ڈیڑھ سال قبل عام انتخابات کرانے سے موافقت کردی۔ اطلاعات کے مطابق ترک صدر طیب اردوغان نے صدارتی محل میں اپوزیشن پارٹی ’نیشنل موومنٹ پارٹی‘ کے سربراہ ڈیوٹ باہچلی سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ اپوزیشن رہنما سے مشاورت کے بعد ترکی میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات مقررہ وقت سے تقریباً ڈیڑھ سال قبل 24 جون کو کروانے کا فیصلہ کیا۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے ہی کیا جائے گا تاہم انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں کیوں کہ اس وقت ملک کو فوری انتخابات کی اشد ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ