مہر خبررساں ایجنسی نے ایشیا خبری چینل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے شام پر امریکہ ،فرانس اور برطانیہ کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک سکیورٹی کونسل میں شکست کھانے کے بعد غیر قانونی ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں شام پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین بین الاقوامی سطح پر طاقت اور قدرت کے استعمال کے خلاف ہے کیونکہ اس طرح کے واقعات سے عالمی امن کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ