14 اپریل، 2018، 3:49 PM

سعودی عرب کا شام پر امریکی حملے کی حمایت کا اعلان

سعودی عرب کا شام پر امریکی حملے کی حمایت کا اعلان

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں شام پر امریکہ، فرانس اور برطانیہ کی جارحیت اور بربریت کی تائيد کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں شام پر امریکہ، فرانس اور برطانیہ کے مجرمانہ حملے کی تائيد کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے بڑے شیطان امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے عربی اور اسلامی ملک شام پر حملے کی تائید اور حمایت کرکے اپنا مکروہ اور بھیانک چہرہ عالم اسلام کے سامنے نمایاں کردیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر امریکی ، فارنسیسی اور برطانوی حملے کی سعودی عرب حمایت کرتا ہے۔ اس سے قبل قطر، اسرائيل ، ترکی اور بعض یورپی ممالک نے بھی شام پر امریکی حملے کی حمایت کا اعلان کیا ، جبکہ چین ، روس ، عراق، لبنان ، یمن ، اردن اور ایران نے شام پر امریکی جارحیت  کو عالمی امن کے لئے خطرہ قراردیا ہے۔

News Code 1880045

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha