مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ برازيل کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے برازيل کے وزیر خارجہ سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس سے قبل برازيل میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکہ کی طرف سے عالمی سطح پر وہابی دہشت گردوں کی آشکارا حمایت اور سعودی عرب کے ولیعہد کی طرف سے وہابی دہشت گردی کے فروغ کے اعتراف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ سعودی عرب کے تعاون سے وہابی دہشت گردوں کو شام سے دوسرے ممالک میں منتقل کررہا ہے جبکہ امریکہ شام پر براہ راست فوجی حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے جس کے تباہ کن نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔
برازيل اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزراء خارجہ نے باہمی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
News ID 1879967
آپ کا تبصرہ