8 اپریل، 2018، 3:34 PM

پاکستان کا روس سے ایس یو 35 لڑاکا طیارے خریدنے کا اعلان

پاکستان کا روس سے ایس یو 35 لڑاکا طیارے خریدنے کا اعلان

پاکستان کے وزیرِ دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان روسی ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھتا ہے اور پاکستان روس سے ایس یو 35 لڑاکا طیاروں سمیت جدید ترین دفاعی و فوجی وسائل خریدے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس ٹریبیون کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرِ دفاع خرم دستگیر نے ماسکو میں روسی ذرائع سے بات کرتے کہا ہے کہ پاکستان روسی ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھتا ہے اور پاکستان روس سے ایس یو 35 لڑاکا طیاروں سمیت جدید ترین دفاعی و فوجی وسائل خریدے گا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزیرِدفاع خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ 2014 میں دفاعی شعبے کے حوالے سے  پاکستان اور روس کے مابین دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے، دونوں ممالک نے مشترکہ فوجی مشقیں کیں اور روس سے ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر بھی خریدے، پاکستان اب بھی جدید ٹیکنالوجی کے حامل روسی ہتھیاروں کی وسیع رینج میں دلچسپی رکھتا ہے۔ پاکستانی وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان اور روس کے مابین ایس یو 35 لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لئے مذاکرات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں، فوجی مشقوں، جدید آلات اور خفیہ معلومات کے تبادلے سمیت وسیع تر دفاعی تعاون کے لئے پرامید ہیں، پاکستان طویل مدتی معاہدے کے تحت ٹی 90 ٹینک، لڑاکا جیٹ طیارے اور دفاعی نظام کی خریداری میں دلچپسی رکھتا ہے اس نے کہا کہ اس سلسلے میں  روس سے بات چیت جاری ہے۔

News Code 1879920

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha