مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی اطلاع رسانی سینٹر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جمعہ کو زخمی ہونے والا 34 سالہ فلسطینی جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دوسرا فلسطینی غزہ کے مشرق میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری میں شہید ہوگيا جبکہ 3 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق وطن واپسی پر مبنی ریلیوں کے دوران اب تک 20 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ سیکڑوں فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جمعہ کو زخمی ہونے والا 34 سالہ فلسطینی جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا ہے۔
News ID 1879852
آپ کا تبصرہ