غزہ پٹی میں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی خبررساں ایجنسی سما کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ پٹی میں وطن واپسی پر مبنی ریلی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا ہے۔ غزہ میں وطن واپسی پر مبنی ریلیوں کا آغاز 30 مارچ سے ہوا ۔ جس کا سلسلہ آج تک جاری ہے اور اس دوران درجنوں فلسطینی شہری شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔ فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری اور عرب ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

                      

News Code 1880949

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =