4 اپریل، 2018، 12:03 PM

حجۃ الاسلام فلاحتی صوبہ گیلان میں ولی فقیہ کے نمائندے اور رشت کے امام جمعہ مقرر

حجۃ الاسلام فلاحتی صوبہ گیلان میں  ولی فقیہ کے نمائندے اور رشت کے امام جمعہ مقرر

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ رسول فلاحتی کو صوبہ گیلان میں ولی فقیہ کا نمائندہ اور رشت کا امام جمعہ مقرر کیا ہے۔

مہر خـبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ رسول فلاحتی کو صوبہ گیلان میں ولی فقیہ کا نمائندہ اور رشت کا امام جمعہ مقرر کیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے حکم میں حجۃ الاسلام فلاحتی کو علمی ، فکری، سماجی اور انقلابی تجربات کے ذریعہ خطے کے عوام  اور جوانوں کی بھر پور خدمت کرنے کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کی کامیابی اور اس کی حفاظت کے سلسلے میں صوبہ گیلان کے عوام کی خدمات قابل قدر اور تاریخی ہیں اور اس صوبہ کے عوام کی خدمت در حقیقت انقلاب اسلامی ، ملکی تاریخ اور تشخص کی خدمت ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سابق امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمین قربانی کی  گرانقدرخدمات کا بھی شکریہ ادا کیا۔

News ID 1879811

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha