مہر خبررساں ایجنسی نے ریڈیو یورپ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے خلاف بعض یورپی ممالک کی سفارتی یلغار کا سلسلہ جاری ہے برطانیہ کی حمایت میں کئی یورپی ممالک نے روسی سفارتکاروں کو ملک سے نکلنے کا حکم دیدیا ہے جارجیا نے بھی روس کے ایک سفارتکار کو ملک سے نکلنے کا حکم دیدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ اور برطانیہ سمیت اب تک 25 ممالک نے روس کے 150 سے زائد سفارتکاروں کو اپنے ممالک سے نکل جانے کا حکم دیدیا ہے۔ برطانیہ اور روس کے درمیان اس وقت کشیدگی پیدا ہوئی جب برطانیہ نے دوطرفہ جاسوس اسکریپل کو کیمیائی ماود کے ذریعہ قتل کرنے کا الزآم روس پر عائد کیا جسے روس نے رد کردیاتھا۔ اس کے بعد سے روس کے خلاف سفارتی یلغار کا سلسلہ شروع ہوگيا۔
روس کے خلاف بعض یورپی ممالک کی سفارتی یلغار جاری/ جارجیا کاروسی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم
روس کے خلاف بعض یورپی ممالک کی سفارتی یلغار کا سلسلہ جاری ہے برطانیہ کی حمایت میں کئی یورپی ممالک نے روسی سفارتکاروں کو ملک سے نکلنے کا حکم دیدیا ہے جارجیا نے بھی روس کے ایک سفارتکار کو ملک سے نکلنے کا حکم دیدیا ہے۔
News ID 1879701
آپ کا تبصرہ