امریکی صدر نے اپنے معالج ڈاکٹر کو کابینہ میں شامل کرلیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے معالج ڈاکٹر رونی جیکسن کو سابق فوجیوں کی بہبود کے سرکاری محکمے کا سربراہ مقرر کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ اس نے سابق امریکی فوجیوں کی بہبود کے محکمے کے نئے سربراہ کے لیے اپنے معالج رئیر ایڈمرل رونی جیکسن کو نامزد کردیا ہے۔ اس سے قبل یہ ذمہ داری ڈیوڈ شلکن انجام دے رہے تھے۔ امریکی صدر نے کابینہ میں کی گئی اس اہم تبدیلی کا اعلان بھی اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر کے ذریعے کیا۔ اپنی ٹویٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق سیکرٹری کی خدمات پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سابق فوجیوں کی بہبود اور ملک کے لیے ڈیوڈ شلکن کی خدمات قابل تعریف رہیں۔ امریکی صدر نے نئے سیکرٹری کے لیے رونی جیکسن کو نامزد کردیا۔

News Code 1879691

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =