وہابی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے 76 مغوی لڑکیوں کو رہا کردیا

نائجیریا میں سرگرموہابی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے شمال مشرقی نائیجریا سے اغوا کی گئی لڑکیوں میں سے 76 کو رہا کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا میں سرگرموہابی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے شمال مشرقی نائیجریا سے اغوا کی گئی لڑکیوں میں سے 76 کو رہا کر دیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے لڑکیوں کے چھوڑ دینے کی تصدیق کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق رواں برس فروری میں بوکو حرام نے ریاست یوبے میں ایک اسکول پر حملہ کیا تھا۔ اس دوران شدت پسند گیارہ سے انیس سال کی عمر کی ایک سو دس لڑکیوں کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

News Code 1879545

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =