25 جون، 2014، 10:10 AM

نائیجیریا

نائیجیریا میں القاعدہ سے وابستہ سلفی وہابی تنظیم نے 30 افراد کو ہلاک کردیا

نائیجیریا میں القاعدہ سے وابستہ سلفی وہابی تنظیم نے 30 افراد کو ہلاک کردیا

مہر نیوز/ 25 جون / 2014 ء : نائیجیریا میں القاعدہ سے وابستہ سلفی وہابی تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ شدت پسند تنظیم نے مزید60 خواتین اور31 نوجوان لڑکوں کو اغوا کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم اسابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا میں القاعدہ سے وابستہ سلفی وہابی تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ شدت پسند تنظیم نے مزید60 خواتین اور31 نوجوان لڑکوں کو اغوا کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایک مقامی عہدیدار کا کہنا ہے کہ بوکو حرام کے مسلح افراد نے ریاست بورنو کے ضلع ڈمباؤ کے ایک گاؤں پر حملہ کر کے 30 افراد کو ہلاک کر دیا جب کہ 61 خواتین سمیت 91 افراد کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے، اغوا ہونے والی خواتین میں بچیاں بھی شامل ہیں، جن کی عمریں 3 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔

ابوجا میں نائیجیریا کے محکمہ دفاع کی ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ بورنو میں لڑکیوں کو اغوا کرنے کی اطلاعات کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے، ڈمباؤ کی مقامی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ60 خواتین کو اغوا کر لیا گیا ہے، بوکو حرام ان لڑکیوں کی رہائی کے بدلے میں اپنے زیر حراست کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے وابستہ سلفی وہابی دہشت گرد بھیانک اور خوفناک اعمال کے ذریعہ اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کررہے ہیں۔

News ID 1837545

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha