15 مارچ، 2018، 11:39 AM

امریکہ کا سکیورٹی کونسل سے روس کے خلاف فوری اقدام کا مطالبہ

امریکہ کا سکیورٹی کونسل سے روس کے خلاف فوری اقدام کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں امریکہ کی نمائندہ خاتون نیکی ہیلی نے برطانیہ میں روس کے سابق اور دوجانبہ جاسوس کی زہریلے مواد سے قتل کرنے کی کوشش کے بارے میں سکیورٹی کونسل سے روس کے خلاف فوری اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فیکس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں امریکہ کی نمائندہ خاتون نیکی ہیلی نے برطانیہ میں روس کے سابق اور دوجانبہ جاسوس سرگئی اسکریپال کی زہریلے مواد سے قتل کرنے کی کوشش کے بارے میں  سکیورٹی کونسل سے روس کے خلاف فوری اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔ نیکی ہیلی نے کہا کہ روس کا اپنے سابق جاسوس کو قتل کرنے کی کوشش کرنا شرم آور ہے ۔ نیکی ہیلی نے کہا کہ امریکہ اس سلسلے میں برطانیہ کے ساتھ ہے اور روس کو سابق جاسوس کے قتل کی کوشش کا ذمہ د ار قراردیتا ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ اور روس کے درمیان کل اس وقت کشیدگي میں مزید اضافہ ہوگیا جب برطانیہ نے روس کے 23 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دیدیا ہے جبکہ روس کا کہنا ہے کہ برطانیہ زہریلے مواد کے اجزاء کے بارے میں روس کو آگاہ کرے اور غلط پروپیگنڈہ کرنے کی کوشش سے باز رہے۔

News Code 1879380

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha