14 مارچ، 2018، 5:59 PM

امریکی صدر نے میں میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار کے نمونے کا معائنہ کیا

امریکی صدر نے میں میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار کے نمونے کا معائنہ کیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا میں میکسیکو کے ساتھ سرحد پر 30 فٹ اونچی دیوار کے نمونے کا معائنہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا میں میکسیکو کے ساتھ سرحد پر 30 فٹ اونچی دیوار کے نمونے کا معائنہ کیا ہے۔ امریکی صدر میکسیکو سے غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے 3200 کلومیٹر لمبی سرحد پر تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔ 
ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ نے میکسیکو کے شہر تیجوانا کے قریب تعمیر کی جانے والی دیوار کے8 نمونوں کا معائنہ کیا۔اس دیوار کی تعمیر کا تخمینہ 20 ارب ڈالر ہے۔ دیوار کی تعمیر کا اقدام متنازعہ ہے اور امریکی کانگریس نے اب تک اس کیلئے رقوم کی منظوری نہیں دی۔ٹرمپ کے اس اقدام کے مخالفین نے مظاہرہ کرتے ہوئے اسے نفرت اور نسل پرستی پر مبنی قرار دیا تھا ۔

News Code 1879367

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha