13 مارچ، 2018، 1:06 PM

میانمارفوج کا روہنگیا مسلمانوں کے گھروں پرقبضہ

میانمارفوج کا روہنگیا مسلمانوں کے گھروں پرقبضہ

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق میانمار کی ریاست راکھائن میں فوج روہنگیا مسلمانوں خلاف کیے گئے جرائم کو چھپانے کیلیے دیہات کو مسمار کر کے نئے سرے سے تعمیر کررہی ہے اور یہاں خوفناک شکل میں فوجیوں کو تعینات کررہی ہے۔

مہر خـررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق میانمار کی ریاست راکھائن میں فوج روہنگیا مسلمانوں خلاف کیے گئے جرائم کو چھپانے کیلیے دیہات کو مسمار کر کے نئے سرے سے تعمیر کررہی ہے اور یہاں خوفناک شکل میں فوجیوں کو تعینات کررہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق  ایمنسٹی انٹرنیشنل راکھائن کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ میانمارکی مسلح افواج نے تشددکے واقعات کی وجہ سے گھر بار چھوڑ کر جانے والے روہنگیا مسلمانوں کے رہائشی علاقے پرقبضہ کرلیا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بحرانی یونٹ کی منتظم تیرانہ حسن نے کہاہے کہ علاقے میں خوفناک شکل میں فوجی تعیناتی نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جرائم کے ثبوتوں کوختم کردیاہے اور اب روہنگیا مسلمانوں کے خلاف انسانی جرائم میں ملوث سکیورٹی فورسزکی طرف سے نئے بیس قائم کیے جارہے ہیں۔ تیرانہ حسن نے کہاکہ اس صورت حال نے روہنگیا مہاجرین کی رضاکارانہ، محفوظ اور باوقار واپسی کو مزید محال کردیاہے۔

News ID 1879337

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha