پاکستان نے امریکہ میں اپنا نیا سفیر مقرر کردیا

پاکستان نےعلی جہانگیر صدیقی کو امریکہ میں اپنا نیا سفیرمقرر کردیا ہے ۔علی جہانگیر صدیقی اگلے ماہ عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نےعلی جہانگیر صدیقی کو امریکہ میں اپنا نیا سفیرمقرر کردیا ہے ۔علی جہانگیر صدیقی اگلے ماہ عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ امریکہ میں پاکستان کے موجودہ سفیر اعزاز چوہدری اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے ہیں جس کے بعد حکومت نے نئے سفیر کی تعیناتی کا اعلان کردیا ہے۔ واضح رہے کہ علی جہانگیر صدیقی ملک کے معروف کاروباری گروپ جے ایس گروپ کے مالک جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے ہیں، علی جہانگیر صدیقی  وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر ہونے سے قبل جے ایس گروپ کے سی ای او کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا رہے تھے تاہم معاون خصوصی مقرر ہونے کے بعد انہوں نے کاروبار سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

News Code 1879237

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =