ہندوستانی ریاست تری پورا بی جے پی نے لینن کے 2 مجسموں کو توڑدیا

ہندوستانی ریاست تری پورا اسمبلی کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے فتح حاصل کرنے کے بعد کمیونسٹ پارٹی کے دفاتر کو آگ لگادی اور لینن کے دو مجسموں کو توڑدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست تری پورا اسمبلی کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے فتح حاصل کرنے کے بعد کمیونسٹ پارٹی کے دفاتر کو آگ لگادی اور لینن کے دو مجسموں کو توڑدیا ہے۔

ہندوستان میں رواں ماہ کی تین تاریخ کو ریاست تری پورا کی اسمبلی کے انتخابات ہوئے جن میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے 60 میں سے 45 نشستوں پر فتح حاصل کر کے 25 سال سے حکمراں جماعت مارکسی کمیونسٹ پارٹی کو شکست فاش سے دوچار کر دیا۔ فتح کا جشن مناتے ہوئے جے پی کے کارکنان نے جنوبی تری پورہ کے شہر بیلونیا اور  سبروم میں نصب لینن کے مجسمے گرا دیئے ہیں جس کے بعد بی جے پی اور کمیونسٹ پارٹی کے کارکنان کے درمیان تصادم کا آغاز ہو گیا۔ بی جے پی کے کارکنان نے مخالف جماعت کی املاک کو بھی آگ لگا دی۔

ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست تری پورا میں جاری ہنگامہ آرائی کو روکنے کے لیے وزرات داخلہ نے نئی حکومت کی تشکیل تک امن و امان کی بحالی کی ذمہ داری گورنر کو تفویض کردی ہے جس کے بعد گورنر نے ڈائریکٹر جنرل پولیس کو طلب کر کے فسادات سے متعلق رپورٹ طلب کی اور قیام امن کے لیے تجاویز دیں، متاثرہ علاقوں میں پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔

تری پورا میں لینن کے مجسمے گرائے جانے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم کے پتلے جلا دیئے جب کہ کمیونسٹ رہنماؤں نے بھارتیہ جنتا پاٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فسادات کا ذمہ دار بھارتی وزیراعظم کو قرار دیا ہے۔

News Code 1879214

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =