مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے شام کے شہر عفرین کے علاقہ شران میں بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد کرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ عفرین پر ترکی کے حملے کے نتیجے اب تک 2940 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ترکی نے شامی کردوں کے خلاف 20 جنوری کو فوجی کارروائی کا آغاز کیا ترکی کو اس کارروائی میں شام کے باغی گروہ آزاد سیرین فوج کی حمایت بھی حاصل ہے۔ ترکی کا کہنا ہے کہ کرد دہشت گرد تنظیمیں ترکی کے لئۓ خطرہ ہیں اور ان کا قلعہ قمع ترکی کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ