23 فروری، 2018، 3:53 PM

خطیب جمعہ کا پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے تخریبکاروں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ

خطیب جمعہ کا پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے تخریبکاروں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے ایرانی عدلیہ سے پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے تخریبکاروں اور بلوائیوں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں منعقد ہوئی۔ جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی ۔ تہران میں نمازجمعہ کے عارضی خطیب نے ایرانی عدلیہ سے پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے  تخریبکاروں اور بلوائیوں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ امن و سلامتی کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جسے نظر انداز کیا جاسکے اور ملک میں امن و اماں کا  مسئلہ بہت ہی اہم ہے جس  کے ساتھ کسی کو بازی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔۔

خطیب جمعہ نے تہران سے یاسوج جانے والے مسافر بردار طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے اہلخانہ کو بھی تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس دردناک حادثے کی وجہ سے پوری قوم غم میں ڈوب گئی اور متعلقہ حکام نے لاشوں کو تلاش کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے امدادی کارروائیاں کامیاب نہیں ہوسکیں جس کی وجہ سے لاشوں کو تلاش کرنے کی کارروائی متوقف کردی گئی  ہے۔ اور متاثرہ خاندانوں نے بھی اس بات کی حمایت کرکے بہت بڑے ایثار کا ثبوت دیا ہے کیونکہ علاقہ میں برف باری جاری ہے موسم خراب ہے جس کی وجہ سے تلاش کا کام روک دیا گیا ہے۔

News ID 1878934

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha