مہر خبررساں ایجنسی نے چینی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے شمسی توانائی سے اڑنے والے ڈرون کے ذریعہ میزائل فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمسی توانائی سے چلنے والے اس ڈرون نے مسلسل پندرہ گھنٹے تک کامیاب پرواز کی ۔ یہ پرواز فضا میں تقریبا سو کلومیٹر بلندی پر کی گئی ۔ماہرین کے مطابق یہ ڈرون فضا میں 65کلومیٹر بلندی تک اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہفتوں تک اپنی پرواز جاری رکھ سکتا ہے اور اس ڈرون کی خاص بات یہ ہے کہ یہ50کلوگرام کے کلسٹر بم کے علاوہ گائیڈڈ میزائل بھی فائر کرسکتا ہے ۔
چین نے شمسی توانائی سے اڑنے والے ڈرون کے ذریعہ میزائل فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
News ID 1878731
آپ کا تبصرہ