10 مئی، 2013، 1:18 PM

اسلامی جمہوریہ ایران

ایران نے حماسہ نامی ڈرون طیارہ کی رونمائی کی

ایران نے حماسہ نامی ڈرون طیارہ کی رونمائی کی

مہر نیوز/10 مئی /2013ء:اسلامی جمہوریہ ایران نے بغیر پائلٹ کے اڑنے والے حماسہ نامی طیارے کی رونمائی کی ہے جو فضا میں کئی گھنٹوں تک پرواز کرسکتاہے۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کل رات وزارت دفاع کے شہداء کےسمینار کی اختتامی تقریب کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران بغیر پائلٹ کے اڑنے والے حماسہ نامی طیارے کی رونمائی کی ہے جو فضا میں انتہائي بلندی پرکئی گھنٹوں تک پرواز کرسکتاہے۔

ایران کے وزیر دفاع نے اس موقع پر کہا کہ ایران کے پاس کئی قسم کے ڈرون طیارے موجود ہیں لیکن اس ڈرون طیارے کی نوعیت مختلف ہے یہ طیارہ انتہائی بلند پر کئی گھنٹوں تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور راڈار پر بھی نظر نہیں آتا انھوں نے کہا کہ یہ طیارہ میزائل حملہ کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔

News ID 1821531

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha