13 فروری، 2018، 3:00 PM

پاکستان کو ہندوستانی فوجی کیمپوں پرحملوں کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی

پاکستان کو ہندوستانی فوجی کیمپوں پرحملوں کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی

ہندوستانی وزیر دفاع نرملا سیتھارامان نے کشمیر میں ہندوستانی فوجی کیمپ پر حملے کا الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ان حملوں کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر دفاع نرملا سیتھارامان نے کشمیر میں ہندوستانی فوجی کیمپ پر حملے کا الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ان حملوں کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ ہندوستانی وزیر دفاع نرملا سیتھارامان نے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملوں میں کالعدم جیش محمد شامل ہے جب کہ حملہ آوروں کو مقامی طور پر بھی مدد فراہم کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا تھا جب کہ اس سے قبل بھارتی چھاؤنی سنجوان پر حملے میں 5 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ ادھر پاکستان نے ان حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے ہندوستانی الزام کو رد کردیا ہے۔

News ID 1878712

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha