مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوجی کیمپ پر حملے سے متعلق بھارتی وزیردفاع کے الزامات کو مسترد کردیا۔ محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کشمیر میں بھارتی کیمپ پر حملے سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کے الزامات کو مستر د کرتا ہے، بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں جب کہ بھارت کا یہ رحجان بن گیا ہے کہ وہ بغیرثبوت فوری طور پر پاکستان پرالزام لگا دیتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ایسے الزامات اور دھمکیوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا جب کہ پاکستان کسی بھی جارحانہ کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ واضح رہے بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتھارامان کا کشمیر میں فوجی کیمپ پر حملے کا الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کو ان حملوں کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
پاکستانی وزارت خارجہ نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوجی کیمپ پر حملے سے متعلق بھارتی وزیردفاع کے الزامات کو مسترد کردیا۔
News ID 1878716
آپ کا تبصرہ