ایرانی عوام نے آج عزم و بصیرت کے ساتھ  دشمنوں کو مضبوط ، محکم اور منہ توڑجواب دیا ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 22 بہمن اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سے ایرانی عوام کی طرف سے ملکی سطح پر ریلیوں میں بھر پور شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام نے آج اپنے پختہ عزم و بصیرت کے ساتھ دشمنوں کو مضبوط ،محکم اور منہ توڑ جواب دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 22 بہمن اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سے ایرانی عوام کی طرف سے ریلیوں میں بھر پور شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام نے آج اپنے پختہ عزم و بصیرت کے ساتھ  دشمنوں کو مضبوط ،محکم اور منہ توڑ جواب دیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی  نے فرمایا: ایرانی عوام نے 22 بہمن کی ریلیوں میں بھر پور شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ انقلاب اسلامی زندہ ہے اور اپنے اصلی اہداف کی جانب رواں دواں ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی حکام پر زوردیا ہے کہ وہ پختہ عزم و بصیرت میں عوام سے پيجھے نہ رہیں اور ایرانی عوام کی خدمت کو انقلابی جذبہ اور جہادی عمل کے ساتھ انجام دیں اور انقلابی اسلامی کا بھر پور دفاع کریں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: مستقبل ،ایران کی بصیر اور بیدار قوم سے متعلق ہے۔

News Code 1878678

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =