مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے لودھراں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف وہ فرعون ہے جس کا وقت قریب آگیا ہے، نوازشریف کو نکال دیا اب شہباز شریف کی باری ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نے جہانگیر ترین کی نااہلی کا فیصلہ تسلیم کیا لیکن جہانگیر نے کبھی ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ یا کرپشن نہیں کی، جہانگیر ترین سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے رکن پارلیمنٹ تھے یہ شریفوں کی طرح نہیں جو کسانوں کو گنے کی پوری قیمت نہ دے۔
تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ سپریم کورٹ سمیت اداروں کا احترام کرتے ہیں، ہم نے فیصلوں کو تسلیم کیا، نوازشریف کی طرح یہ نہیں کہا کہ ہمیں کیوں نکالا۔ نواز شریف 300 ارب ملک سے باہر لے گئے جس کا حساب دینے کے بجائے الٹا کہتے ہیں کہ نیب نے ہمارے سوالوں کا جواب نہیں دیا، سپریم کورٹ نے نواز شریف کو مافیا کا گارڈ فادر قرار دیا۔
عمران خان نے کہا کہ پنجاب پولیس تباہ ہوگئی ، پنجاب پولیس کے گرفتار انسپکٹر عابد باکسر نے بتایا کہ وہ شہباز شریف کے کہنے پر لوگوں کا قتل کرتا تھا، عابد باکسر نے بیان دیا کہ اس نے شہباز شریف کے کہنے پر دو لوگوں کو قتل کیا اسی طرح پنجاب پولیس نے ایک سال میں 137 ماورائے عدالت قتل کیے جب کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن علیحدہ ہے، شہباز شریف وہ فرعون ہے جس کا وقت قریب آگیا ہے، نوازشریف کو نکال دیا اب شہباز شریف کی باری ہے۔
آپ کا تبصرہ