31 مارچ، 2009، 2:16 PM

پاکستان

پاکستانی سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو بحال کردیا ہے

پاکستانی سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو بحال کردیا ہے

پاکستانی سپریم کورٹ نے منگل کو سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نا اہلی پر حکمِ امتناعی جاری کرتے ہوئے انہیں چوبیس فروری کی پوزیشن پر بحال کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ نے منگل کو سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نا اہلی پر حکمِ امتناعی جاری کرتے ہوئے انہیں چوبیس فروری کی پوزیشن پر بحال کر دیا ہے۔ شہباز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے اپنے حکمِ امتناعی میں کہا کہ جب تک نا اہلی کی درخواستوں پر نظرِ ثانی کی پیٹیشنوں پر فیصلہ نہیں ہوتا، تب تک شہباز شریف اپنے عہدے پر بحال رہیں گے۔ چوبیس فروری کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف اپنی نشست سے محروم ہوگئے تھے اور پنجاب میں گورنر راج نافذ کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز پاکستان کی مرکزی حکومت نے پنجاب میں گورنر راج کو ختم کردیا تھا  اور اس کے بعد سپریم کورٹ میں شہباز شریف کی طرف سے حکمِ امتناعی کی درخواست کی گئی تھی جس کے تحت منگل کو عدالت عظمٰی نے انہیں عہدے پر بحال کر دیا ہے۔

 

News ID 853254

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha