مہر خبررساں ایجنسی نے غیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی شمسی توانائی کی مصنوعات تیار کرنے والے کمپنی لونگی گرین انرجی ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹیڈ نے ہندوستان میں اپنی سولر سل اور ماڈیول پیداوار کو توسیع دینے کیلئے 309ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ اقدام بھارتی ریگولیٹر کے چین سے سولر پاور مینوفکچرلز پر 70فیصد درآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز پر غور کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔بیرون ملک زیادہ محصول کے پیش نظر چینی سولر پینل مینوفکچرلز مقامی طور پر فیکڑیاں قائم کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ واضح رہے کہ چین 2017کے پہلے 9ماہ کے دوران ہندوستان کو سولر ماڈلز اور سلز کا سب سے بڑا برآمد کنندگان رہا جو کہ بھارت کی مجموعی سولر درآمدات کا 2.9بلین امریکی ڈالر رہااور تمام درآمدات کا 88فیصد ہے۔
چین کی سولر کمپنی نے ہندوستان میں اپنی سولر سل اور ماڈیول پیداوار کو توسیع دینے کیلئے 309ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1878595
آپ کا تبصرہ