مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوئٹرس نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ فلسطینی ریاست کی تشکیل پر عالمی سطح پر دراڑیں پڑ چکی ہیں لہذا فلسطین اور اسرائیل کے درمیان فی الحال دو ریاستی حل ممکن نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوئٹرس نے کہا ہے کہ اسرائیلی بستیوں کی تعمیر امن کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے جسے روکنا اور تبدیل کرنا ضروری ہے۔ عوام کے ناقابل تبدیل حقوق کے معاملے پر تشکیل دی گئی اقوام متحدہ کی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئٹرس نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ فلسطینی ریاست کی تشکیل کے معاملے پر لگتا ہے کہ عالمی کثرتِ رائے کے معاملے پر دراڑیں پڑچکی ہیں۔ انھوں نے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس سمیت، اسرائیل کی جانب سے بستیوں کی تعمیر اور مقبوضہ مغربی کنارے میں توسیع پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کی رو سے یہ غیرقانونی طرز عمل ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ اسرائیل کے غیر قانونی عمل کی بھر پور حمایت کررہا ہے جبکہ امریکہ کو بعض عرب ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوئٹرس نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ فلسطینی ریاست کی تشکیل پر عالمی سطح پر دراڑیں پڑ چکی ہیں لہذا فلسطین اور اسرائیل کے درمیان فی الحال دو ریاستی حل ممکن نہیں ہے۔
News ID 1878569
آپ کا تبصرہ