22 مارچ، 2010، 2:36 PM

نیتن یاہو

اسرائیل نےیہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے

اسرائیل نےیہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے

اسرائیل کی جعلی ، غاصب اورمنہ زور حکومت نے عالمی برادری کا مطالبہ نظر انداز کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کی جعلی ، غاصب اورمنہ زور حکومت نے عالمی برادری کا مطالبہ نظر انداز کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اعلان اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سے پہلے وزرا کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس میں اسرائیل کی تعمیراتی پالیسی وہی ہے جس پر دارالحکومت تل ابیب میں عمل کیا جارہا ہے ۔ اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی بستیوں کی تعمیر کا کام اس طرح جاری رہے گا جس طرح گذشتہ بیالیس سال کے دوران کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل اقوام متحدہ روس اور یورپی یونین کے نمائندوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ تعمیرات کا سلسلہ بند کردے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے یہودی بستیوں کی تعمیر کو غیر قانونی بھی قراردیا ہے لیکن اس کے باوجود اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے اسرائیل کے سامنے بے بس اور ناچار نظر آتے ہیں۔

News ID 1054272

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha