23 جنوری، 2018، 1:31 PM

امریکہ کا 2019 ء میں اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان

امریکہ کا 2019 ء میں اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان

امریکی نائب صدر مائیک پنس نے کہا ہے کہ 2019ء کے آخر تک امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کردیا جائے گا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پنس نے کہا ہے کہ 2019ء کے آخر تک امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کردیا جائے گا ۔ اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب میں امریکی نائب صدر نے کہا کہ فلسطینی قیادت سے درخواست کرتے ہیں کہ مذاکرات کی میز پر دوبارہ آئیں ، امن صرف مذاکرات کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ امریکہ نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قراردیکر اپنے اتحادی عربوں بالخصوص سعودی عرب کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید کرکے سعودی عرب کی منافقانہ حقیقت کو بھی دنیا کے سامنے پیش کردیا ہے امریکہ نے سازشی مذاکرات کا جنازہ بھی نکال دیا ہے۔ مسئلہ فلسطین میں امریکہن ے ہمیشہ اسرائیل کی طرفداری کی ہے اور عربوں کو دھوکہ دیا ہے۔

News ID 1878242

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha