مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے فلسطین کی کروڑوں ڈالر کی امداد روک دی ہے جب کہ اقوام متحدہ نے اس اقدام پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکہ نے فلسطین کیلئے ساڑھے 6 کروڑ ڈالر کی امداد روک دی ہے۔ یہ امداد اقوام متحدہ کے ذریعے فلسطین میں فلاحی منصوبوں کیلیے دی جانی تھی۔ امریکہ نے اقوام متحدہ کے ذیلی فلاحی ادارے " ایجنسی برائے ریلیف اینڈ ورک " کو ساڑھے 12 کروڑ ڈالر امداد دینی تھی تاہم امریکا اب صرف 6 کروڑ ڈالر دے گا۔
فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے ترجمان واصل ابو یوسف نے امداد میں کٹوتی پر امریکہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکہ فلسطینیوں کے حقوق غصب کررہا ہے اور یہ اقدام بھی مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا ہی تسلسل ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریش نے بھی امداد میں ممکنہ کٹوتی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امریکہ نے فلسطین کی کروڑوں ڈالر کی امداد روک دی ہے جب کہ اقوام متحدہ نے اس اقدام پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
News ID 1878117
آپ کا تبصرہ