مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ترک مسلح افواج کے دستے شمالی شام میں کرد ملیشیا گروپوں کے خلاف ایک بڑا آپریشن عنقریب شروع کرنے والے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ترک صدر اردوغان نے اپنی جماعت عدالت اور توسعہ کے کارکنوں کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فوجی آپریشن اگلے چند روز میں شروع ہو جائے گا۔ ’’ فرات کی ڈھال‘‘ نامی اس آپریشن کے دوران ترک دستے ان شامی علاقوں میں اپنی سرگرمیاں بڑھا دیں گے، جو کرد ملیشیا گروپوں کے کنٹرول میں ہیں۔ ادھر ترک صدر نے اس آّریشن میں سے بھی مدد کرنے کی درخواست کی ہے۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ترک مسلح افواج کے دستے شمالی شام میں کرد ملیشیا گروپوں کے خلاف ایک بڑا آپریشن عنقریب شروع کرنے والے ہیں۔
News ID 1878088
آپ کا تبصرہ