16 جنوری، 2018، 10:20 AM

تہران میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے پارلیمانی سربراہی اجلاس کا آغاز

تہران میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے پارلیمانی سربراہی اجلاس کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے 13 ویں پارلیمانی سربراہی اجلاس کا آغاز ہوگيا ہے اس اجلاس سے ایران کے صدر حسن روحانی خطاب کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے 13 ویں  پارلیمانی سربراہی اجلاس کا آغاز ہوگيا ہے اس اجلاس سے ایران کے صدر حسن روحانی خطاب کریں گے۔ اس اجلاس میں 44 ممالک کے پارلیمانی سربراہان ، ڈپٹی اسپیکر ز اور پارلیمانی وفود شریک ہیں۔ اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس سے قبل پارلیمانی امور کی اجرائی کمیٹیوں اور ماہرین کا اجلاس ہوا جس میں عالم اسلام کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا ۔ اسلامی ممالک کا 13 واں پارلیمانی سربراہی اجلاس دو دن تک جاری رہےگا۔ اس اجلاس میں اسلامی ممالک کے باہمی اتحاد ، سیاسی اور اقتصادی امور اور دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس اجلاس میں مسئلہ فلسطین کے بارے میں  گفتگو کی جائۓ گي۔

News ID 1878074

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha