2 جنوری، 2018، 5:23 PM

جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیشکش

جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیشکش

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو اعلیٰ سطح کے مذاکرات کی پیشکش کردی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو اعلیٰ سطح کے مذاکرات کی پیشکش کردی ۔جنوبی کوریا کے ایک وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے شمالی و جنوبی کوریا آمنےسامنےبیٹھ کرسرمائی اولمپکس میں شمالی کوریا کے وفد کی شرکت پربات کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کےساتھ ہی تعلقات میں بہتری کیلئے باہمی مفاد کے امور پر بھی گفتگو ہوسکتی ہے۔ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے گزشتہ روز سال نو کے خطاب میں جنوبی کوریاکو امن کی علامت زیتون کی شاخ دینے کی پیشکش کی اور امریکہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا  کہ امریکہ کا چپہ چپہ شمالی کوریا کے ایٹمی میزائلوں کی زد میں ہے۔

News ID 1877771

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha