2 جنوری، 2018، 10:53 AM

انٹرنیٹ پرایران کے خلاف امریکہ، برطانیہ اور سعودی عرب کی نیابتی جنگ

انٹرنیٹ پرایران کے خلاف امریکہ، برطانیہ اور سعودی عرب کی نیابتی جنگ

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کے سکریٹری نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ پرایران کے خلاف امریکہ، برطانیہ اور سعودی عرب کی نیابتی جنگ جاری ہے۔

مہر خـبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ پرایران کے خلاف امریکہ، برطانیہ اور سعودی عرب کی نیابتی جنگ جاری ہے۔

علی شمخانی نے المیادین کے ساتھ گفتگو میں ایران میں حالیہ تخریبکارانہ اقدامات کے پیچھے امریکہ، برطانیہ اور سعودی عرب کا ہاتھ  قراردیتے ہوئے کہا کہ عراق اور شام میں ایران کے ہاتھوں امریکہ ، سعودی عرب اور مغربی ممالک کی شکست نمایاں ہے اور عراق اور شام میں ایران اور اس کے اتحادیوں کی عظيم فتح کو چھپانے کے لئے دشمن نے ایران کے اندر اپنے ایجنٹوں کو فعال کرنے کی کوشش کی ہے اور ایرانی عوام دشمن کی اس کوشش کو بھی ناکام بنادے گي۔

علی شمخانی نے کہا کہ ضد انقلاب عناصر کو سعودی عرب ، برطانیہ اور امریکہ کی سرپرستی حاصل ہے اور ایرانی عوام سعودی عرب کی ایران کے امور میں مداخلت کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے کیونکہ ایرانی قوم سعودی عرب کو خطے میں امریکی آلہ کا سمجھتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران میں ہونے والے احتجاج کا ایرانی قوم سے کوئی ربط نہیں ہے کیونکہ ایرانی قوم تشدد کے خلاف ہے۔

News Code 1877758

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha